تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو نہیں پایا جاسکتا، ڈی پی او

بہاولنگر(نامہ نگار)عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اپنے علاقہ جات میں جرائم کو کنٹرول کریں۔پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔کسی بھی شخص کو قانون سے بالا تر ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی پی او منتظر مہدی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منتظر مہدی نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ایک خصوصی مراسلہ جاری کیا کہ ضلع بھر میں جرائم پر کنٹرول کیا جائے ۔پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔کسی بھی شخص کو قانون سے بالا تر ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ضلعی پولیس یقینی بنائے گی۔ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے علاقہ جات میں جرائم کا قلع قمع کریں ،بد امنی اور شر پسند عناصر کے خلاف بلاتفریق قانونی کاروائی کریں۔پولیس عوام کی خادم ہے لہذا آنے والے سائیلین کو تمام پولیس آفیسران خندہ پیشانی سے سنیں۔ ضلعی پولیس نے عدالتی مفروران،مجرمان اشتہاری اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے لہذا عوام الناس سے گزارش ہے کہ مجرمان اشتہاری و دیگر مجرمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز۔میڈیا ،علماء ،انجمن تاجران و دیگر معززین کے تعاون سے اپنے اپنے علاقہ جات میں مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اور جرائم پر کنٹرول کریں۔

یہ بھی پڑھیں  سیرپ ہلاکتیں،تفصیلی رپورٹ پیش ،وزیراعلیٰ کا ذمہ داروں کیخلاف کریمنل انویسٹی گیشن کاحکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker