تازہ ترینعلاقائی

بہاول پور:جرائم پیشہ عناصر ، بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون

بہاولپو ر﴿ بیو رو چیف﴾ بہاولپورپولیس نے دوران جنرل ہولڈ اپ جرائم پیشہ عناصر اوربغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کرکے اشتہاریوں کو گرفتار، ناجائز اسلحہ و منشایت برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار، بلا نمبری موٹر سائیکل اور گاڑیاں بند کردیں۔ضلع بھر میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے9ملزمان اشتہاری گرفتار کیے۔ پولیس نے ملزمان سے اسلحہ ناجائز 7پسٹل،2بندوق اور27کارتوس برآمد کیے۔92لیڑ شراب اور515گرام چرس برآمد کی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔علاوہ ازیں بہاولپو رپولیس اور ایکسائز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بغیر رجسٹریشن 13 موٹر سائیکل 2 کاریں،2پک اپ ،3چاند گاڑیاں،3ٹریکٹر اورایک ہائی ایس مختلف تھانوں میں بند کر دیے۔پولیس اور ایکسائز نے بہاولپو رمیں بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button