تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:سابق اکاؤٹنٹ ہیلتھ زاہد گجر،کلرک حاجی اجمل کاڈی ایچ کیوہسپتال کو ٹیکہ

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولنگر: سابق اکاؤٹنٹ ہیلتھ زاہد گجر سونگا اور کرپشن کے بے بادشاہ کلرک حاجی اجمل نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایا ۔ڈی ایچ کیو بہاولنگر کی ایمبولنس نمبر BNF4001اور BNF4002گاڑیوں کے انجن کروانے کی مد میں جعلی و فرضی بل بنوا کر 36لاکھ روپے کا محکمہ کو ٹیکا لگا دیا جبکہ انہیں گاڑیوں کے انجن 6لاکھ میں اورہال جنرل ہوئے تھے ان کرپشن کے بے تاج بادشاہوں نے ایمبولنسوں ے ڈیزل کی مد میں 60لاکھ کے جعلی بل پاس کروا کر ڈکار چکے ہیں ۔حاجی جاوید ٹھیکیدار نے بھی جعلی بلوں کے زریعے چند ہی دنوں میں کروڑ وں روپے کی جائیداد بنا لی ۔حاجی اجمل کلرک نے اب RHCڈونگہ بونھہ میں لو ٹ مار شروع کر رکھی ہے مذکورہ کلرک نے RHCڈونگہ بونگہ کو کرپشن کی آماجگاہ بنا دیا ۔میٹرک کی جعلی سند پر بھرتی ہونے والے اجمل کلرک کو گرفتار کر کے نوکری سے فارغ کیا جائے اور گورنمنٹ کے خزانے کی لوٹی ہوئی رقم واپس خزانہ میں جمع کروائی جائے اجمل کلرک کے خلاف پہلے بھی معتدد با محکمہ انٹی کر پشن کو دخواستیں گزاری گئی لیکن بھاری رشوت کے عوض محکمہ انٹی کرپشن نے دفتر داخل کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں  غلام رسول زاہد نے ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور رینج کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker