تازہ ترینعلاقائی

ضلع بہاولپورسہیل حبیب تاجک نے پولیس لائن بہاولپورمیں اردل روم منعقد کیا

بہاولپور (بیورو رپورٹ)ضلع بہاولپور سہیل حبیب تاجک نے پولیس لائن بہاولپورمیں اردل روم منعقد کیا۔ ناقص کارکردگی پر پولیس ملازمین کو مختلف محکمانہ سزائیں سنائیں۔20پولیس اہلکاران اردل روم میں پیش ہوئے۔ڈی پی او بہاولپور نے کانسٹیبل دانش نوید کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ہیڈ کانسٹیبل محمد عارف کے عہدہ میں تنر لی کرتے ہوئے اسے کانسٹیبل بنا دیا۔ سب انسپکٹر محمداقبا ل کی ایک سال کی انکریمنٹ روک د ی۔اے ایس آئی اللہ ڈتہ ،اے ایس آئی محمد عارف کی ایک سال کے لئے ترقی روک دی۔ڈرائیور کانسٹیبل محمد شاہداورڈرائیور کانسٹیبل مظہر اقبال کی دو سال کے لئے ترقی پر پابندی عائد کر دی۔انسپکٹر پرویز اقبال باجوہ ،ایس آئی مختیاراحمد،ایس آئی شبیر احمد،اے ایس آئی عبدالغفار،اے ایس آئی محمد رمضان اور ایچ سی محمد اجمل کو سنشورکی سزا سنائی۔اور باقی ملازمان جو کہ اردل روم میں پیش ہوئے کے شو کاز نوٹس فائلڈ کر دیے۔ ڈی پی او نے کہا کہ ناقص کارکردگی پر پولیس اہلکاران کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔کام کی نوعیت پر پوسٹینگ کی جائیں گی۔ کرپٹ آفیسران اپنا قبلہ درست کرلیں۔فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور لاپرواہی نہ کریں۔ ضلع بہاولپور پولیس میں وہی لوگ رہیں گے جو اپنے فرائض کو ایمانداری سے سر انجام دیں گے ۔اپنی نوکری ایمانداری سے کریں اور اپنے بچوں کو رزق حلال کھلائیں۔ تھانے میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے۔پولیس کی کاروائی میرٹ پر ہونی چاہیے ۔عوام کی خدمت کرنا پولیس کا اولین فریضہ ہے ۔ اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کو نقد انعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔ٹاؤٹوں اور چٹی دلالوں کا تھانہ جات میں داخلہ سختی سے بند کریں۔
ملزم تنویر احمد ولد نذیر احمد کو گرفتار کر لیا

یہ بھی پڑھیں  پتوکی :اسسٹنٹ کمشنرکی ہدایت پر شہر میں چھاپے خلاف ورزی کرنے پر کئی دوکانیں سیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker