تازہ ترینعلاقائی

پاکستان تحریک انصاف بہاول پورکے زیراہتمام تبدیلی رضاکارکنونشن کاانعقاد،

bahawalpurبہاول پور (مانیٹرنگ سیل)پاکستان تحریک انصاف بہاول پورکے زیراہتمام تبدیلی رضاکارکنونشن کاانعقاد،عنایت کریم شیخ عباس رضا نے فرزندعلی گوہیر اور اصغرجوئیہ کوانتخابی نشان بیٹ (بلا) دیکر انتخابی مہم کاآغاز کیا کوارڈینیٹرتبدیلی رضا کارپنجاب شہبازخان سمیت امیدوارپی پی 271 فرزندعلی گوہیر،امیدوارپی پی 272 اصغرجوئیہ ،عنایت کریم شیخ عباس رضا کامران بشیرعدیل اسلم خرم خان سیدعبدالقادربخاری نے خطاب کیا تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بہاول پورکے زیراہتمام گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف آفس صدرپلی پرتبدیلی رضا کارکنونشن کاانعقاد کیاگیا جس میں پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے سینکڑوں کارکنوں اورعہدہ داران نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوارڈینیٹر تبدیلی رضا کارپنجاب شہبازخاں نے کہا کہ رضاکارگھرگھرجاکر عمران خان کاپیغام دیگا کرپٹ سیاستدانوں کوسونامی بہاکرلے جائیگا کرپشن لوڈشیڈنگ اورمہنگائی سے نجات کیلئے پاکستان تحریک انصاف کاساتھ دیں عمران خان ہی ملک کے واحد لیڈر ہیں جوبحرانوں کاخاتمہ کرسکتے ہیں امیدوار پی پی 271 فرزندعلی گوہیرنے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان ملک کاسرمایہ ہیں اور کرپٹ سیاستدانون بیوروکریٹس کوعمران خان کاسونامی بہاکرلے جائیگا اس وقت پاکستان کی عوام کی نظریں عمران خان پر مرکوز ہیں اب باریاں نہیں چلنے دیں گے اب ملک میں انقلاب آکررہے گا انہوں نے کہاکہ زرداری کرپٹ ترین صدرثابت ہواملک کوبے دردی سے لوٹا خزانہ خالی کردیا اب اقتدار حاصل کرنے کیلئے ہاتھ پاؤں ماررہے ہیں اورمیاں برادران کی باری نہیں چلے گی امیدوار پی پی 272 اصغرجوئیہ نے کہاکہ اس بار پاکستان تحریک انصاف کامقابلہ مسلم لیگ ن سے ہوگا اور اب خالی نعروں کی سیاست نہیں چلے گی عملی کام کرنے والے کامیاب ہونگے ملک کا نوجوان حقیقی معنوں میں تبدیلی کا خواہاں ہے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ آئندہ انتخابا ت میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور اپنے لیے ایسے نمائندے کا انتخاب کریں جو واقع ہی مخلص اور دیانتدار ہو شیخ عباس رضا عنایت کریم عدیل اسلم نے کہاکہ جو ملک کی ترقی میں اپنا کردار اداکرسکے ملک کوبھی ایسی جماعت کی ضرورت ہے جو محض نوجوانوں کو ووٹ حاصل کرنے کے لیے ہی استعمال نہ کرے بلکہ انہیں معاشرے میں تبدیلی اور ارتقاء میں اپنا کردااداکرنے کی طرف راغب کرے پاکستان کا نوجوان متحرک اور باشعور ہے وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار بھرپور انداز میں اداکرنے کی صلاحیت اور شعور رکھتاہے آج پاکستان ایسے موڑ پر ہے جہا ں اس کی تقدیر کے فیصلے ہونے جارہے ہیں ان فیصلوں میں نئی نسل اہم کردار اداکرے گی پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی منشورمیں ملک کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت عوام کو بااختیاربنانے میں ہے، عوام کو بااختیاربنایا جائے گا جبکہ وڈیروں اور جاگیرداروں کی زرعی آمدنی پر ٹیکس لگایا جائے گاپانچ سال میں جمہوریت قائم رہی، مگر نچلی سطح تک جمہوریت نہیں پہنچی پاکستان تحریک انصاف ملک سے موروثی سیاست کے خاتمے اور حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والوں کو ایوانوں میں بھیجا جائے گامنشور میں تعلیم پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ تعلیم کے فروغ سے ہر ممکن کوشش ہماری جماعت کا حصہ ہے ۔تقریب کے آخر میں تبدیلی رضا کے حوالے سے وڈیودکھائی گئی اورعنایت کریم اور شیخ عبا س رضا نے پاکستان تحریک انصاف بہاول پور پی پی 271 کے امیدوار فرزندعلی گوہیر اور پی پی 272 کے امیدوار اصغرجوئیہ پارٹی کاانتخابی نشان بیٹ(بلا) دیکر انتخابی مہم کے آغازکااعلان کیاتقریب میں زاہدچشتی نویداحمد حافظ احمدخان علی زئی سہیل شیربھٹی فہیم انصاری راناعلی سیدعمران کرمانی ،ضلعی نائب صدر شہلااحسان، ضلعی جوائنٹ سیکرٹری رابعہ ملک، زہرہ بیگم سمیت سینکڑوں کارکنوں اورعہدہ داران نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button