تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:حکمرانوں کے رویے پرعوام بے بس ہے،عابد قریشی

بہاولپور﴿ بیو رو چیف﴾حکمرانوں کے رویے پر عوام بے بس ہے اور پارلیمنٹ اور اقتدار میں بیٹھے عوامی نمائندے بے حس ہوچکے ہیں۔ اقتدار میںشامل تمام اتحادی جماعتوں نے ملکرچار سالوں میںملکی اور عوامی مسائل حل نہ کرسکی ان سے مزید بہتری کی امید رکھنا عوام کی بے و قوفی ہوگی۔ان خیالات کااظہارپاکستان امن تحریک کے چیئرمین عابد قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ حکومت نے اپنے ان چار سالوں میں جتنا قرضہ لیا،کرپشن کی اورنوٹ چھاپے ہیں اتنی رقم سے ہمارے ملک کا تمام قرضہ اتر کر ملک خوشحال ترقی یافتہ ملکوں کے برابرآسکتا تھا لیکن عوامی نمائندوں نے عوامی مفادات کی بجائے ذاتی مفاد کی پالیسیاں بناکرہر قومی اداروںکو تباہ کر دیا ہے اور حکومت سے قومی دولت لوٹنے پر کوئی حساب کتاب لینے والا نہیں ہے۔اور اب عوام کو اقتدار میں شامل تمام اتحادی جماعتوں سے چھٹکارا پانا ہوگا ورنہ عوام کو کچھ نہیں مِلے گا۔ عابد قریشی نے کہاکہ جس طرح امریکہ اور مغربی ملکوں نے مسلمان ملکوں میں پر قسم کا انتشار پھیلا کر اپنے ملکوں کو محفوظ بنایا ہوا ہے اسی طرح ہمارے حکمرانوں نے بھی مہنگائی بے روز گاری لوڈشیڈنگ کر کے عوام کو اور تقسیم کر کے اپنی دولت بیرون ملکوں میں بینکوں میں محفوظ اور اپنے اقتدار کو تحویل بنا رہے ہیں انہوںنے کہا کہ ملکی تاریخ اور دنیا میں ہماری واحد حکومت ہے جس کے خلاف سعودی عرب میں حج سیکنڈل پر حاجیوں نے اور بد ترین لوڈشیڈنگ کر نے پر رمضا ن میں روزے داروں کی بد دعائیں لی اور حتجاج کیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں  بہاول پور:پسندکی شادی کرنےپربھائیوں نےسگی بہن کوموت کےگھاٹ اتاردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker