تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:مقامی سول سوسائٹی کی آگاہی اورجدوجہدانتہائی خوش آئندہے، وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی

بہاولپور ﴿ بیو رو چیف﴾پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کہا ہے کہ بہاولپور کے مسائل کے حل کے حوالے سے مقامی سول سوسائٹی کی آگاہی اور جدوجہد انتہائی خوش آئند ہے ۔ سول سوسائٹی بہاول پور کی انتظامیہ کے ساتھ چولستان کے مسائل کے حل کے سلسلے میںبھی ہمیشہ فعال رہی ہے۔وائس چانسلر سول سوسائٹی نیٹ ورک بہاول پور اور ادارہ استحکام شراکتی ترقی کے زیر اہتمام بہاولپور اور چولستان میں پینے کے پانی کے مسائل سے متعلق منعقد کیے گئے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں چولستان کے دور افتادہ ٹوبوں میں موسمی اور جغرافیائی حالات کی وجہ سے پانی کی عدم دستیابی انتہائی پریشان کن ہے۔ اس حوالے سے سرکاری اِداروں کے ساتھ ساتھ نجی تنظیمیں اور سول سوسائٹی کو بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔اس سلسلے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے ۔ یونیورسٹی پینے کے پانی کو صاف بنانے اورپانی کے معیار میں بہتری کے لیے تحقیقی سرگرمیوں میں معاونت کر سکتی ہے۔اس سلسلے میں الصادق ڈیزرٹ ویلفیئر آرگنائزیشن کے ساتھ چولستان میں پانی کی صورت حال کے حوالے سے ایک خصوصی تحقیق کی جار ہی ہے۔اِسی طرح بہاولپور شہر اور گردِونواح کے علاقوں میں بھی پینے کے پانی کا معیار دن بدن گرتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو متعدد امراض کا سامنا ہے ۔یونیورسٹی سرکاری اور نجی اِداروں کے ساتھ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے ہر طرح کے تعاون کے لیے تیا رہے۔اسسٹنٹ کمشنر بہاولپورشہر کیپٹن ﴿ر﴾ خالد محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو فلٹر شدہ پانی کی فراہمی اور چولستان کے دوردراز علاقوں میں پائپ لائن کے ذریعے پانی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لیے ضلعی حکام کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں تاہم مل جل کر ان مسائل کو حل کرنا ہوگا۔اِدارہ استحکام شراکتی ترقی کے سربراہ نصیر میمن نے کہا کہ 1960کا سندھ طاس معاہد ہ ہی اصل میں تمام مسائل کی جڑ ہے جس کے تحت بعض ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے تین مشرقی دریا ہمسایہ ملک کو فروخت کر دیے۔ آج چولستان میں پانی کی حالت زارکی ایک بڑی وجہ یہی معاہدہ ہے۔اس موقع پر چولستان میں پانی کی عدم دستیابی ٹوبوں کی صورتحال اور پائپ لائن کے ذریعے پانی کی فراہمی سے متعلق ایک معلومات افزائ ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔ تقریب میں سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری علی حسن گیلانی، سول سوسائٹی نیٹ ورک کے چیئر مین شیخ عباس رضا کے علاوہ سماجی حلقوں کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  لہوسے ہر داغ مٹ جاتا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker