تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:سلاٹرہائوس میں حاملہ جانوروں کے درجنوں مرے ہوئےبچےبرآمد ہونےلگے

بہاولپور﴿بیورو رپورٹ﴾بہاول پورسلاٹر ہائوس میں حاملہ جانوروں کے روزانہ درجنوں مرے ہوئے بچے برآمد ہونے لگے،سلاٹر کنٹرول ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی،ماہ رمضان میں شہر بھر میں بغیر چیکنگ کے مضر صحت ،پانی کے پریشر والا ،بیمار جانوروں کاگوشت دھڑلے سے فروخت ہونے لگا تفصیل کے مطابق سلاٹر ہائوس بہاولپور میں سلاٹر کنٹرول ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی عروج پر پہنچ چکی ہے ،سلاٹر ہائوس میںبغیر چیک کیے جانور ذبح کروا کے شہریوں کو ناقص گوشت فراہم کررہا ہے ۔جب میڈیا ٹیم سلاٹر ہائوس پہنچی تو وہاں درجنوں مرے ہوئے بچے پڑے ہوئے تھے میڈیا ٹیم کو دیکھ کر متعدد بچے چھپا لیے گئے مگر اسکے باوجود میڈیا نے 3مرے ہوئے جانوروں کے بچوں کی تصاویر لینے میں کامیاب ہو گئی ۔سلاٹر ہائوس میں حاملہ اور بیمار جانوروں کی ذبح ہونے لگے ہیں جو قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے علاوہ ازیں سلاٹر ہائوس میں زیادہ تر مادہ جانور ذبح کیے جاتے ہیں ۔جبکہ سلاٹر ہائوس میں گوشت کو پانی کا پریشر لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے پریشر لگانے سے نہ صرف گوشت کا وزن بڑھ جاتا ہے بلکہ انسانوں میں مختلف جراثیمی بیماریوں کا باعث بھی بن رہا ہے ،بغیر پاس شدہ جانوروں کے گوشت سے مختلف بیماریاں جو جانوروں سے انسانوں میں پھیلتی ہیں انکا اندیشہ بھی بڑھتا جا رہا ہے ۔تمام تر زبانی دعوئوں کے باوجود بھاری منتھلی کے عوض کئی نجی مذبحہ خانے بھی انسانوں میں موت باٹنے کا کام کررہے ہیں ۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب،سیکرٹری لائیوسٹاک ،کمشنر بہاولپور سے فوری نوٹس و کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت کا سرتاج عزیز کو صدارتی امیدواربنانے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker