تازہ ترینعلاقائی

اینٹی کرپشن بہاول پورنے بہاول پور ریجن کے 33 بدنام زمانہ پروفیشنل بلیک میلرز کی لسٹ مرتب کر کے ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوا دی

بہاول پور ﴿بیو رو چیف﴾ اینٹی کرپشن بہاول پور نے بہاول پور ریجن کے 33 بدنام زمانہ پروفیشنل بلیک میلرز کی لسٹ مرتب کر کے ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوا دی ، پروفیشنل بلیک میلرز اپنے ذاتی مفادات کے لئے سرکاری آفیسرز / آفیشلز کے خلاف درخواستیں دیتے ہیں ، بلیک میلرز کی لسٹ ڈی جی اینٹی کرپشن کو ان پر مکمل پابندی عائد کرنے کی سفارشات کے ساتھ بھجوا دی گئی ہے ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاول پور ۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن بہاول پور نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی خصوصی ہدایت پر بہاول پور ریجن کے 33 بدنامِ زمانہ پروفیشنل بلیک میلرز کی لسٹ مرتب کر کے ان پر مکمل پابندی عائد کرنے کی سفارشات کے ساتھ ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوا دی ہے ۔ ان پروفیشنل بلیک میلرز میں ان رجسٹرڈ آرگنائزیشن عوامی احتساب پارٹی کے چیئرمین غلام رسول خان کا نام سر فہرست ہے جبکہ دیگر میں جام عبدالغفار ، عبدالغفار، محمد بشیر، مشتاق مسعود، محمد اعجاز، محمد طیب خان، سلیم نواز، غلام عباس، محمد افضل، عبدالوحید کھرل وغیرہ شامل ہیں۔ اس حوالہ سے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاول پور محمد جہانزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اینٹی کرپشن میں پروفیشنل بلیک میلرز کی کوئی گنجائش نہیں جنہوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے سرکاری آفیسرز /آفیشلز کے خلاف درخواستیں دینے کو اپنا کاروبار بنا رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کی خصوصی ہدایت پر بہاول پور ریجن کے 33 پروفیشنل بلیک میلرز کی لسٹ مرتب کر کے ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوا دی گئی ہے اور ان سے سفارش کی گئی ہے کہ ان کے اوپر اینٹی کرپشن میں مکمل پابندی عائد کی جائے ۔ انہوںنے بتایا کہ صرف ایک غلام رسول خان کی اس وقت درجنوں درخواستیں اینٹی کرپشن میں چل رہی ہیں جن پر مختلف آفیسرز / آفیشلز کے خلاف انکوائریاں کی جا رہی ہیں اسی طرح دیگر بلیک میلرز کی بھی متعدد درخواستوں پر انکوائریاں چل رہی ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کی جانب سے بھجوائی گئی لسٹ پر کسی بھی فیصلے پر فوری طور پر ان پروفیشنل بلیک میلرز کے خلاف اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے کہا کہ وہ شہریوں اور میڈیا سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے اردگرد ہونے والی کرپشن اور ایسے پروفیشنل بلیک میلرز کے حوالہ سے نشاندہی کریں تاکہ ان کرپٹ عناصر اور بلیک میلرز کا خاتمہ کیا جا سکے ۔

یہ بھی پڑھیں  سرکش اورسرکس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker