تازہ ترینعلاقائی

بہاول پور: فیکٹری مالکان اور پولیس تشدد کے باعث الیکٹریشن کی ہلاکت

بہاول پور ﴿بیو رو چیف﴾ فیکٹری مالکان اور پولیس تشدد کے باعث الیکٹریشن کی ہلاکت‘ ورثائ نے قتل کا مقدمہ درج کرادیا‘ متوفی نے رقم ادھار لے کر چیک دے رکھے تھے‘ رقم کی واپسی نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے‘ ہمارا کوئی قصور نہیں ‘ملزم کے بھائی کا پولیس کو بیان‘ تفصیل کے مطابق بہاولپور میں پولیس اور فیکٹری مالکان کا تشدد کیس کے حوالے سے تھانہ کوتوالی کی پولیس قتل کے کیس کے نامزد ملزم ڈاکٹر شیخ محمد اسلم کے بھائی سرپرست تحریک انصاف بہاولپور شیخ محمد عباس رضا کو رات کے وقت گرفتار کرلیا‘ اور اس سے دو گھنٹے تک تفتیش جاری رکھی بتایاگیا ہے کہ الیکٹریشن بابر طفیل نے اس کے بھائی سے رقم ادھا ر لے کر چیک دے رکھے تھے چیک ڈس آنر ہونے پر بابر طفیل کیخلاف تھانہ کوتوالی میں میں مقدمہ درج کرایا گیا‘ اور تھانہ کوتوالی کے اے ایس آئی عبدالوحید نے ملزم کو گرفتار کیا تھا‘ اس نے بتایا کہ ملزم بابر طفیل نے رقم کی ادائیگی نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے جبکہ مقتول کی بہن مہناز بی بی نے تھانہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کے بھائی بابر طفیل کا شیخ اسلم وغیرہ سے لین دین کا معاملہ تھا اور اس کا بھائی خود چل کر ان کے سی این جی سٹیشن پر گیا اور وہاں پر معاہدہ کیالیکن اس کے باوجود پولیس کے ذریعے انہوں نے اس کے بھائی کو تشدد کاکر کے ہلاک کر دیا‘ اس نے خودکشی کے وقوعہ کو مسترد کردیا‘ ڈی پی او بہاولپور نے عبدالوحید ASI کو گرفتار کرنے کے بعد اعلیٰ سطحی انوسٹی گیشن ٹیم مقرر کردی جس کی رپورٹ کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  مصطفی آباد:ندیم سندھو کے والد کے انتقال پر پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker