تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:رشوت لےکرملزم چھوڑنے پرمدعی کادیگرافراد کے ہمراہ ٹائر جلا کراحتجاج

بہاولنگر﴿ڈسٹرکٹ رپورٹر﴾ ضلع بہاولنگر کے علاقہ فقیر والی میں رشوت لے کر ملزم چھوڑنے پر مدعی کا دیگر افراد کے ہمراہ ٹائر جلا کر احتجاج روڈ بلاک کر دیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ فقیر والی عمران علی کانفری کے ہمراہ احتجاجی افراد پر لاٹھی چارج ،راہ گیر طالب علم سمیت کئی افراد زخمی ،ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایک لاکھ روپے ایس ایچ او نے رشوت لی ہے۔مدعی کا الزام ۔میں نے ان سے کوئی رشوت نہیں لی ۔ایس ایچ او عمران علی کا موقف۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فقیر والی میں تقریبا ایک ماہ قبل مقدمہ نمبر 252/12زیر دفعہ 324مدعی حاجی آفتاب ولد محمد شفیع کی مدعیت میںدرج ہوا جس میں مدعی مقدمہ کے مطابق کہ وہ اپنے گائوں 168سیون آر سے واپس فقیر والی شہر آرہا تھا کہ 142سکس آر کے قریب سیم نالہ پل پر موجود ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میںمیں زخمی ہوگیا۔ جبکہ ملزمان کی نشاندہی ہوگئی کہ احسن علی اور محسن علی نے فائرنگ کی ہے ۔ایس ایچ او عمرن علی نے ملزموں کو پکڑنے کے لیے مجھ سے ایک لاکھ روپے وصول کیے اور میں نے ایک ملزم احسن علی کو ہارون آباد سے گرفتار کروایا گرفتار کرنے کے تھوڑی دیر دیر بعد ہی ایس ایچ او نے ملزم احسن علی کو رشوت لے چھوڑ دیا ،جب مقدمہ کے تفتیشی سے پوچھا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ ڈی پی او بہاولنگر عبدالحمیدکھوسہ کی سفارش پر اس ملزم کو چھوڑا گیا ہے ہم کیا کر سکتے ہیں۔مدعی مقدمہ حاجی آفتاب نے دیگر افراد کے ہمراہ ہائی وے روڈپر ٹائر نذر آتش کر کے روڈ کو بلاک کر دیا اور ایس ایچ او کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس کی رنجش پر ایس ایچ او نے لاٹھی چارج شروع کر دیا لاٹھی چارج سے کئی لوگ زخمی ہو گئے ۔اہل علاقہ نے ایس ایچ ا و کی اس غنڈہ گردی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے کاروائی کی اپیل کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب کے سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ ادا کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker