تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور، قصائیوں کے دو گروپوں میں شدید لڑائی، ایک راہگیر جاں بحق

bahawalpurبہاولپور(مانیٹرنگ سیل) ضلع بہاولپورچند روز قبل گری گنج بازار بہاولپورمیں قصائیوں کے دو گروپوں کے دوران گوشت کے نرخ کے تنازع پر شدید لڑائی ہوئی ۔لڑائی کے دوران محمد ابراہیم عرف چھوٹو قصائی کے بیٹوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں ایک راہگیر فیض محمدکو گولیاں لگیں جوکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ، 3قصائی زخمی ہو ئے اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تھے۔ڈی پی او بہاولپور سہیل ظفرچٹھہ نے اے ایس پی سٹی ذیشان شفیق صدیقی کی زیر نگرانی ایک ٹیم تشکیل دی جس میں ایس ایچ اوکوتوالی اور دیگر پولیس اہلکار شامل تھے۔ پولیس ٹیم نے دن رات ایک کرکے ملزم محمد ہاشم ولد محمد ابراہیم قوم قریشی کو گرفتار کر لیا۔ملزم محمد ہاشم کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تشکیل کر دہ پولیس پارٹی جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے ۔ڈی پی او بہاولپور سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ بہت جلد باقی ملزمان بھی گرفتار کر لیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  وسیم اکرم کا 30 سالہ آسٹریلوی خاتون سے شادی کافیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker