تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات معمول بن گئیں، DPOسے فوری نوٹس لینےکامطالب

بہاولپور(بیو رو چیف) بہاولپورپولیس کی ملی بھگت سے موٹرسائیکل ٹرانسپورٹ عام ہوگئی۔ سادہ لوح اور دودراز سے آنے والے شہری لٹنے لگے، خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات معمول بن گئیں ڈی پی او بہاولپور سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ، تفصیل کے مطابق بہاولپور ضلع بھر کے تھانوں کی حددو میں ویگنوں اورچاندگاڑیوں کی جگہ پر جرائم پیشہ افرادنے قسطوں پرموٹرسائیکل لے کر موٹرسائیکل ٹرانسپورٹ شروع کررکھی ہے۔ اوچشریف، مبارکپور، ہتھجی، سمہ سٹہ، خانقاہ شریف، ڈیرہ بکھا، تیرہ سولنگ ، اسیرانی، قائم پور اوردیگر علاقوں میں مسافروں کی شہر میں آمددوفت کیلئے ویگنیں اورچاند گاڑیاں چلائی جارہی تھیں لیکن گزشتہ ایک سال سے جرائم پیشہ افرادنے موٹرسائیکل ڈیلروں سے قطسوں پر اپلائیڈ فار موٹرسائیکل حاصل کرکے موٹرسائیکل ٹرانسپورٹ کا سلسلہ شروع کررکھاہے مسافروں سے منہ مانگے دام وصول کرنے کے علاوہ لوٹ مار بھی کی جاتی ہے دوسرے شہروں آنے والے مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچانے کا کہہ کر رات کی تاریکی میں انہیں لوٹ لیاجاتاہے۔ اوراکثراوقات مذکورہ موٹرسائیکل سواروں نے اپنے ہی ساتھی راستے میں کھڑے کیے ہوتے ہیں جوموٹرسائیکل روک کر مسافروں کی جیبیں خالی کرلیتے ہیں جبکہ اکثراوقات اکیلی خواتین دیکھ کر موٹرسائیکل سوار انہیں اپنے ساتھ سوار کرلیتے ہیں اور راستے میں اس کے ساتھ نازیبا حرکات اوربے ہودگی کی جاتی ہے۔ اور اس قسم کے درجنوں واقعات پیش آنے کے باوجود مقامی تھانوں کی پولیس کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ عوامی سماجی حلقوں چوہدری مراتب علی، محمدصفدر گل، چوہدری جمشید گجر، کلیم سہیل، چوہدری سعیداختر، رب نواز خان اوردیگر نے ڈی پی او بہاولپور سے سہیل حبیب تاجک سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپر بلانمبری موٹرسائیکلوں پرپابندی عائد کرتے ہوئے موٹرسائیکل ٹرانسپورٹ کاسلسلہ بندکرایاجائے تاکہ شریف شہری جرائم پیشہ افراد سے چھٹکاراحاصل کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولپور:کمیٹی چوک پرتعمیرہونے والا ماڈل بازارکوفلتھ ڈپوبنادیاگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker