تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:صدرمتحدہ مرکزی انجمن تاجران کاوفد کے ہمراہ DPOسے ملاقات

بہاول پور﴿ بیو رو چیف﴾ صدرمتحدہ مرکزی انجمن تاجران حافظ محمدیونس کاوفدکے ہمراہ ڈی پی او بہاو ل پورسے ملاقات وفدمیں ضلعی جنرل سیکریٹری عمران شمس جنرل سیکریٹری سٹی میرجمال چیرمین مشاورتی کونسل سردارمحمدسلیم خان بلوچ انفارمیشن سیکریٹری جلال دہلوی اورخواجہ انورشامل تھے مرکزی صدرحافظ محمدیونس نے ڈی پی او بہاول پور کوشہرمیں بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ کافی عرصہ سے شہر میں مختلف قسم کے جرائم کی شرح میں کافی اضافہ ہوچکاہے جس سے تاجربرادری کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی شدید عدم تحفظ کاشکار ہے انہوں نے امیدظاہر کی کہ جس طرح رحیم یارخان میں جرائم کے خاتمہ اورخاص طورپر اغوائ برائے تاوان جیسی سنگین وارداتوں کوقلع قمع کیااسی طرح بہاول پور میں امن وامان کی صورتحال کوبہتر بنایاجائیگا ڈی پی او بہاول پور سہیل حبیب تاجک نے وفد کو یقین دلایا کہ بہاول پورضلع میں امن وامان کی صورتحال کوبہتر بنایاجائے گا اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کیاجائیگا اورایسا سسٹم متعارف کرایاجائیگا جس سے عام شہری کے ساتھ تھانہ میں عزت واحترام سے پیش آیاجائیگا اورشہر کے مختلف تھانوں میں ایس ایچ اوزکو میرٹ پرتعینات کیاجائیگا ڈی پی او بہاول پورنے مرکزی صدرانجمن تاجران کوکہا کہ آپ ہمارے ساتھ تعاون کریں انشااللہ شہرکوامن کاگہوارہ بنادیاجائیگا آکر میں حافظ محمدیونس نے ڈی پی او بہاول پور کوبہاولپورمیں تعیناتی پراپنی اوراپنی ٹیم کی طرف سے مبارکباددی ۔

یہ بھی پڑھیں  پی پی 136 نارووال : ن لیگ کے کرنل (ر) شجاعت کامیاب،غیرحتمی وغیرسرکاری نتیجہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker