تازہ ترینعلاقائی

بہاول پور:اسلامیہ یونیورسٹی میں غیرقانونی سنڈیکیٹ کے اجلاس کی تیاریاں مکمل

بہاول پور﴿ بیو رو چیف﴾ اسلامیہ یونیورسٹی میں غیرقانونی سنڈیکیٹ کے اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی رجسٹرار اسلامیہ یونیورسٹی نے 5 ستمبر2012 ئ کو نوٹس جاری کردیئے تفصیل کے مطابق سنڈیکیٹ یونیورسٹی کی اعلی انتظامی باڈی ہے جو تمام اقدامات کی توثیق کرنے کااختیار رکھتی ہے تاخیر سے ہونے والے اس اجلاس کااصل مقصد مبینہ طورپر یونیورسٹی میں غیرقانونی طورپرتعینات ایسوسی ایٹ پروفیسرز ٹی ایس او ڈاکٹرتنویرحسن کومستقل کراناہے واضح رہے کہ اس ضمن میں رٹ پٹیشن نمبر1731-2012 لاہورہائی کورٹ بہاول پوربنچ میں زیرالتوائ ہے مگراسکے باوجود وی سی نے سنڈیکیٹ میں یونیورسٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی کاموں کوقانونی کرانے کیلئے اجلاس بلالیاہے سنڈیکیٹ میں ڈین کی آسامی کوچارسال سے خالی رکھاہواہے اورلیکچرار اور پروفیسر کے نمائندوں کی اسامی پردوسال سے الیکشن نہیں کرائے گئے جبکہ خلا ف قانونی قائداعظم میڈیکل کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر خاتون کی آسامی پر تعینات کرایاگیا اسکے علاوہ پروفیسرڈاکٹر خالدمحمودسابق وائس چانسلر اریڈ ایگری کلچر یونیورسٹی جن کو سپریم کورٹ نے انکے عہدہ سے برخاست کیاتھاکوبھی تعینات کرایاگیاہے حتی کہ یونیورسٹی کابجٹ بھی پاس نہ کرایاگیاہے بہاول پورکی سول سوسائٹی اور شہریوں میں سے اس واحد درسگاہ کے متعلق تشویش پائی جاتی ہے اوروہ سیکریٹری ایجوکیشن سیکریٹری فنانس اورچیف جسٹس لاہورہائی کورٹ میں اس ضمن میں درخواست بھی کرچکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران تین افراد جاں بحق اور 12افراد شدید زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker