تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:پسند کی شادی کرنے والا جوڑا انصاف وتحفظ کے لئے در بدر

بہاولنگر﴿ بیو رو چیف﴾پسند کی شادی کرنے والا جوڑا انصاف وتحفظ کے لئے در بدر ، شادی کرنے والے نوجوان اور اس کے خاندان والوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر دیا جان ومال کا تحفظ فراہم کیاجائے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی بہاولنگر سے اپیل ۔تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی اے ڈویثر ن کے علاقے صدر دین کالونی کی رہائشی رفیعہ بانو نے اپنے خاوند آصف رضاکے ہمراہ اپنے ساتھ ہونے والے ظلم و ناانصافی کی کہانی سناتے ہو ئے بتایا کہ ہم نے 30 مئی 2012کو اپنی مرضی سے کورٹ میرج کر لی ہے جس پر میرے خاندان کے لوگ ہمارے دشمن ہو گئے میرے والدین نے سٹی پولیس کے ساتھ ساز باز کر کے ہم پر جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے اور ہمیں جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اس موقع پر آصف رضا نے بتایا کہ میرے سسر عبدالحمیدجو کہ میرے ماموں بھی ہیں انہوں نے میرے ،میری بیوی اور میرے خاندان والوں کے خلاف تھانہ سٹی اے ڈویثر ن اغوائ اور چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا اور ہمیں مزید جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں  اور ہمیں ان سے جان کا خطرہ ہے ہماری چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری اور دیگر حکام بالا سے اپیل ہے کہ ہیں انصاف وتحفظ فراہم کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا کر ان کو گرفتار کیا جائے ۔ اور ہمارے خلاف جھوٹے مقدمے کو خارج کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ایم اے جناح روڈ پر فرنیچر کی دوکان اور گودام میں آتشزدگی ،ریسکیو1122کی بروقت کاروائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker