بہاول پور( بیو رو چیف) پولیس ناجائزقابضین کے ساتھ مل گئی عدالت کاحکم ہوامیں اڑا دیا تفصیل کے مطابق موضع کوٹھااتیراضلع لودھراں کے رہائشی محمدرمضان نے ڈی پی او لودھراں کودی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اسکی اراضی جوکہ موضع کوٹھا اتیراضلع لودھراں میں واقع ہے پر خدابخش بشیراحمد اللہ وسایا عبداللہ اللہ بچایا ذوالفقارعلی علاوالدین محمدجمیل خلیل احمدشبیراحمدوغیرہ نے جعلی کاغذات بنواکر قابض ہیں اوراسکوزبردستی کاشت کررہے ہیں میں نے ایڈیشنل کلکٹر ضلع لودھراں سید نجف عباس بخاری کو درخواست دی کہ میری اراضی واگزار کرائی جائے عدالت نے میرے حق میں فیصلہ دیدیا لیکن پولیس نے قبضہ واگزار کرانے کی کاروائی کے دوران ملزمان سے ساز بازکرلی اورموقع پر موجود ٹریکٹر اور روٹاویٹر قبضہ میں لے لیاجبکہ نامزدملزمان کوملی بھگت کرکے چھوڑ دیا میراڈی پی او لودھراں سے مطالبہ ہے کہ ملزمان اورموقع پر موجود ریڈنگ پارٹی کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور میرارقبہ واگزار کرایاجائے ۔
You must be logged in to post a comment.