تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:بہاولنگر پولیس لائن میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولنگر پولیس لائن میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالحمید کھوسہ تھے تقریب میں شہر کی عوامی سماجی شخصیات شیخ محمد انور صدر انجمن تاجران،عبدالرحمن قریشی ،محمد اویس اصغر رہنما PTI،چوہدری نور الحسن صدر ڈسٹرکٹ بار روم اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب میں سٹیج سکریٹری کے فرائض ڈی ایس پی صدر سرکل راؤمحمد فاروق نے انجام دئیے۔تقریب کا پس منظر 18اگست 2012کو شہرمیں بہیمانہ تشدد سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کی داد رسی تھی ۔ان پسماندگان کو ڈی پی او بہاولنگر عبدالحمید کھوسہ نے شہر کے مخیر حضرات کے تعاون سے ایک ایک لاکھ روپے کی نقد رقم دی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیس عبدالحمیدکھو سہ نے کہا کہ سب پہلے میں مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتا ہوں جہنوں نے تعاون کیا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام میں رابطہ سے پولیس کو بہت مدد ملتی ہے ،اور عوام کو انصاف مہیا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی تقریب کے آخر میں محرومین کے لئے دعائے خیر کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں  بھارتی شہریوں کےاصرار کے باوجود مریم نواز کی دورہ بھارت سےمعذرت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker