تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:وائلڈلائف پارک کے قریب ایک بم پھٹنے سے 3افرادزخمی

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وائلڈلائف پارک کے قریب ایک بم پھٹنے سے 3افرادزخمی۔جبکہ دوسرے بم کو ناکارہ بن دیا گیا۔ڈی ایس پی ہیڈکوراٹر میاں مختیارجوئیہ اور انچارج سیکورٹی ملک محمد اکبرکی سربراہی میں وائلڈلائف پارک کے قریب ہنگامی صورتحال سے نٹمنے کیلئے مشق کی گئی۔وائریس کنٹرول پر آنے والی کال نے تمام متعلقہ اداروں میں ہلچل مچ دی۔سپیشل برانچ ،میڈیا،پولیس ،سیکورڈ،ریسکیو1122اور سیول ڈنفس عملہ 7منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے پولیس کے جوانوں نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ٹریفک پولیس ناکے لگا کر ٹریفک بلاک کردی ۔ایک بم پھٹنے کے نتیجہ میں3افرادزخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد کے بعدڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا جبکہ سیول ڈنفس کے بم ڈسپوزل سکورڈعملہ نے دوسرے بم کو ناکارہ بنا دیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈی ایس پی صدراطلاع کے باوجودتاخیری سے پہنچے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی ائمبوئسنس بغیر عملہ وڈاکٹر آئی اور بم ڈسپوزل کا عملہ لائف جیکٹ کے بغیر اپنے امورانجام دیتا رہا۔انسپکٹر ملک محمد اکبر نے بتایا کہ ایسی مشقوں کا مقصد تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال کیلئے تیاررکھنا ہے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اور ڈی ایس پی صدر نے کہا کہ مشق کے دوران بہت ساری کمزوریاں سامنے آئیں ہیں جنہیں آئندہ دورکرنے کی کوشش کی جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  چیمپئنزٹرافی: جنوبی افریقہ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker