تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:وزیراعلی پنجاب کےکزنوں کا بستیوں کاراستہ بند کرنے پرعلاقہ مکین کااحتجاج

بہاولنگر: قائد مسلم لیگ (ن)، وزیر اعلی پنجاب کے کز نوں کی جانب سے شوگر مل کی تعمیر کے لئے متعدد بستیوں کے سو سالہ پر انے واحد ر استے کو بند کئے جانے کے خلاف سینکڑوں علاقہ مکینوں کا ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی شوکت محمود بسراء کی قیادت میں شدید احتجاج ، کی بستی عثمان والی ،بستی کھر لاں والی ، عباس نگر ، بستی میتلاں والی ، بستی حسن کا اور دیگر بستیوں کے سینکڑوں افراد نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی شوکت محمود بسراء ، سابق نا ظم پی پی پی کے ر اہنماء چو ہدری شہزاد ر شید جٹ کی قیادت میں قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف ، وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے کز ن میاں بشیر فیملی کی جانب سے شو گر مل لگا نے کے لئے بستیوں کے سو سالہ پر انے واحد ر استے کو بند کئے جانے کے معاملے کے خلاف احتجاجی مظا ہر ہ کیا مظا ہر ین نے مذ متی پلے کارڈز ااٹھا کر قائد ین مسلم لیگ (ن) پنجا ب حکومت کے خلاف شدید نعر ے با زی کی اس مو قع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی شو کت محمود بسراء نے کہا کہ نام نہاد گڈگورننس کے دعویدار خادم اعلی پنجاب کے خا ندان کو اپنے کاروبار کیلئے غر یبوں پر ظلم نہیں کرنے دیں گے اقتدار کے نشے میں بد مست سر کسی شیر وں کو مخلوق خد ا پر زمین تنگ نہیں کرنے دیں گے اس معاملے پر پنجاب اسمبلی سمیت ہر فورم پر احتجاج کریں گے پنجاب حکومت کے ضلعی انتظا می افسران نے میاں برادران کی جی حضوری کی خا طراگر علاقہ مکینوں کے خلاف کو ئی بھی کاروائی کی تو جواب میں کوئی بھی سنگین معاملہ پیش آسکتا ہے اور اپنے حق کیلئے جان قر بان کرنے والے ہر بے گناہ کے خون کے ذمہ دار میاں برادران ہوں گے

یہ بھی پڑھیں  بزرگ شہری شجرہِ سایہ دار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker