تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:ہم سےکوئی سیاستدان نہیں ہیں، میاں محمد مسعودالرشید جوئیہ

bahawl nagarبہاولنگر (نامہ نگار)ہم  سےکوئی سیاستدان نہیں ہیں عوامی خدمت کا جذبہ لیئے عوام ہی ہیں ان خیالات کا اظہار بہاول نگر بار کونسل کے صدر میاں محمد مسعودالرشید جوئیہ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میرا مقصد غریب عوام کی خدمت اور ان کے دکھ درد میں شامل ہونا ہے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرکرانے کا فیصلہ جمہوریت کی فتح ہے مسلم لیگ ن کو بلدیاتی انتخابات میں بھی پہلے کی طرح عوام سے مینڈیٹ ملے گا مسلم لیگ ن تمام نشستوں پر اپنے کاکنوں کو نامزد کرے گی انتخابات میں مخالف جماعتوں کو اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا انھوں نے یہ بھی کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں نئے ازم سے اتریں گے اور لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کے وقار اورسلامتی کی علامت بن چکی ہے میاں برادران کی ملکی خدمات کے اعتراف میں عوام دل وجان سے ان کے معترف ہیں۔میاں محمد مسعودالرشید جوئیہ نے یہ بھی کہا کہ یہاں کے غیور عوام مسلم لیگ ن کی قیادت پر مکمل طور پر اعتماد کرتے ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی واحد عوامی جماعت ہے جوتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے اپنے تن من اوردھن کی پرواہ کیے بغیر اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عزم کیے ہوئے ہے ایٹمی پاکستان سے اندھیروں کی رخصتی کے دن اب زیادہ دور نہیں ۔ اگر عوام نے ساتھ دیا تو علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے دن رات ایک کر دوں گا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button