تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:چوری اورڈکیتی کی مختلف وارداتیں

بہاولپور﴿بیو رو چیف﴾ چوری اورڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران موٹررکشہ، موٹرسائیکل ، کمپیوٹر، موبائل فو ن، نقدی اورزیورات غائب کرلیے گئے۔ تفصیل کے مطابق محمدسلیم اختر کے گھر سے عبدالشکور نے مہمان بن کر رات کی تاریکی میں کمپیوٹر ، موبائل، لیپ ٹاپس ، زیورات مالیتی75 ہزار چوری کرلیے اور غائب ہوگیا۔ پیرامیڈیکل سکول کے سینئر کلرک الطاف حسین نے تھانہ کینٹ کوتحریری درخواست دی کہ ان کے دفتر کے کمپیوٹر لیب سے ایل سی ڈیز وغیرہ مالیتی ڈیڑ ھ لاکھ نامعلوم افراد نے چوری کرلیے۔ محمدشاہد نے پولیس کوبتایاکہ وہ رکشہ ڈرائیور ہے رمضان شریف میں وہ روزے کے ساتھ بہاولپور شہر میں موجود تھاکہ دونامعلوم افراد نے قتل المعارہ موڑ تک جانے کیلئے پچاس روپے کرایہ طے کیا۔ جب وہاں پہنچے توروزہ افطاری کاوقت ہوچکاتھا انہوںنے روزہ افطاری کیلئے اسے مشروب اوربسکٹ دیئے جن کے کھانے سے وہ بے ہوش ہوگیااورملزمان اس کاموٹررکشہ مالیتی تین لاکھ روپے لے کرفرار ہوگئے۔ پولیس نے آخر کارایک ماہ گزرنے کے بعدمتاثرہ رکشہ ڈرائیور کامقدمہ درج کیا۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:ناجائزمراسم اسقاط حمل کے دوران شادی شدہ خاتون جانبحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker