تازہ ترینعلاقائی

ینگ جرنلسٹس ایسو سی ایشن پاکستان بہاولپورکاسانحہ بلدیہ ٹاون کے حوالہ سے تعزیتی اجلاس

بہاول پور(بیو رو چیف) ینگ جرنلسٹس ایسو سی ایشن پاکستان بہاولپور کی جانب سے بلدیہ ٹاؤن کراچی اور لاہور میں ہونے والے ہولناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملک اطہر فاروق اعوان ،سینئر نائب صدر محمد ظہیر اور نائب صدر میاں فخر جہاں نے کہا کہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ان تمام کی مغفرت فرمایءں (آمین)۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ جلد ازجلد تحقیقات مکمل کر کے انصاف کے تقاضوں کو پوراکیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جنگل کی آگ کے بعد دنیا کا یہ پہلا واقعہ ہے جس میں اتنی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں جس کا انتہائی دکھ اور رنج پوری قوم کو ہے۔اجلاس میں جنرل سیکریٹری محمد عمران ،فنانس سیکرٹری عاصم درانی ،جوائنٹ سیکریٹری علی رضا خان کے علاوہ کابینہ کے تمام اراکین نے شرکت کی ۔اجلاس کے آخر میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغرت ادا کی گئی ۔
نوسرباز کے گھر اوردفتر میں پولیس کاچھاپہ ملزم گھر چھوڑ کرفرار

یہ بھی پڑھیں  داؤد خیل:نااہل سی اومنیرجعفری کی وجہ سے شیرشاہ روڑاور ریلوے روڑ تالاب کا منظر پیش کرنے لگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker