تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال کے شعبہ ایکسرے میں راجہ رفعت نےکرپشن کی انتہاکردی

bahawl nagarبہاولنگر (اصغر نعمان سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بہاول نگر کے شعبہ ایکسرے میں ٹیکنیشن راجہ رفعت نے کرپشن کی انتہا کردی،آنے والے سائلوں کے ساتھ بدتمیزی اور نازیبا رویہ معمول بن گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے شعبہ ایکسرے میں عرصہ دراز سے تعینات ٹیکنشن راجہ رفعت نے اجارہ داری قائم کی ہوئی ہے اور اپنا ڈیوٹی ٹائم مقرر کر رکھا ہے اور اکثر و بیشتر اپنی ڈیوٹی سے غائب رہتا ہے۔ جس کی وجہ سے دور دراز کے علاقوں سے آنے والے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ شعبہ ایکسرے میں مقرر کردہ سرکاری فیس کی بجائے خود ساختہ ریٹس پر سائلین سے وصولی کی جاتی ہے۔اور احتجاج کے نتیجے میں ان کے ساتھ غیر مناسب اور نازیبا رویہ اختیار کیاجاتا ہے۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ ٹیکنیشن راجہ رفعت عملہ میں بھی بد اخلاق شخص کے طور پر جانے جاتے ہیں ایسے افراد کا عوامی رابطہ کی جگہوں پر تعیناتی ہسپتال انتظامیہ کی نالائقی ہے۔ مذکورہ ٹیکنشن کی بدتمیزیوں اور کرپشن کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اور شعبہ ایکسر ے کو ایسے بد اخلاق عملہ سے پاک کر کے فرض شناس افراد کو تعینات کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لیے پولیس کا چھاپہ، مجرم فرار، رنگ رلیاں مناتے 5مرد اور2 لڑکیاں گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker