تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والےگینگ کا سرغنہ گرفتار

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس کی کاروائی موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والے بین الصوبائی گینگ کا سرغنہ 5 ساتھیوں سمیت گر فتار ، ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ، ملزمان کا تعلق صوبہ پنجاب اور خیبر پختنواہ کے مختلف اضلاع سے ہے تفصیلات کے مطابقبہاول نگر سرکل منچن آباد پولیس نے انچارج ایس ڈی پی ا وراؤ جمشید علی خان کی زیر نگر انی سپیشل ٹیم نے ایس ایچ او انسپکٹر اکمل رسول کی سر بر اہی میں بین الصوبائی موٹر سائیکل چور احمد یار گینگ کو ٹر یس کرکے گینگ کے سرغنہ احمد یار سمیت چھ ملزمان محمد جہانگیر ، افتخار ، عون عباس ، زاہد عباس ، اور عبد الوحید کو گر فتار کرکے ابتد ائی طور پر ملزمان کے قبضے لاکھوں روپے مالیت کے موٹر سائیکل بر آمد کرلئے ملزمان صوبہ پنجاب اور صوبہ سر حد کے مختلف اضلاع کے رہائشی ہیں ٹی ایم اے ہال منچن آباد میں ملزمان کے قبضہ سے بر آمد ہونے والے مسروقہ موٹر سائیکلزکی چابیاں اصل مالکان کے حوالے کرنے کے موقع پر ڈی پی او عبد الحمید کھوسہ نے میڈ یا کو بتایا کہ ملزمان صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں درجنوں کامیاب وارداتیں کرچکے ہیں ملزمان صوبہ پنجاب سے موٹر سائیکل چوری کرکے اسے چوک اعظم کوٹلہ جام کے راستے صوبہ خیبر پختنواہ کے اضلاع اور وزیر ستان لے جاکر فر وخت کر دیتے تھے گر فتا ر ہونے والے گینگ کے ملزمان سے تحقیقات کا دائر ہ وسیع کر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  سلطان کالونی میں ڈی اے پی کھاد کی بلیک میں فروخت دھڑلے سے جاری کسانوں کا احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker