تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:بااثرزمیندارکااغواء کے بعد مزدورپر تشدد

bahawl nagarبہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بااثرزمیندارکااغواء کے بعد مزدورپر تشدد۔اہلیان علاقہ کی مداخلت پرافضل بگووغیرہ مغوی حاصل کہم کو نیم مردہ حالت میں چھوڑکرفرار۔تفتیشی نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ائمرجنسی بلاک میں زیرعلاج حاصل کی قانونی کاروائی کرنے کے عوض ورثاء سے50ہزارطلب کیئے جو وصول کرنے کے بعدبوٹا اے ایس آئی نے اغواء ،ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے کی بجائے ملزمان سے ملی بھگت کرتے ہوئے راستہ روکنے کا معمولی مقدمہ درج کردیا۔قبل ازیں ملزمان افضل بگو،محمد مظہر،مرسلین ،محمداکرم،محمدیار،محمد نذیر،محمد اقبال و2کس نامعلوم افرادڈکیتی کی نیت سے محمد اقبال کہم سکنہ بستی طارق آبادعلاقہ تھانہ صدربہاولنگر کے گھرمسلح داخل ہوئے ۔گھرکے افراد اور اہلیان علاقہ شورسن کراْٹھ کھڑے ہوئے اور ڈاکوؤں کو گھیرلیا۔مظہرجسے قابوکرلیا گیا اور باقی ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے مقامی ایم پی اے طارق امین ہوتیانہ نے اپنے ڈیرے میں پنجائیت کے دوران ملزمان مذکورکو آئندہ چوری ڈکیتی کی واردات نہ کرنے پر معافی دلوادی۔لیکن ملزمان مذکور خودساختہ چوٹ لگاکرتھانہ پہنچ گئے اور فیاض اے ایس آئی کی مددسے ضرب کا مقدمہ درج کروانے میں کامیاب ہوگئے۔متاثرہ اقبال کہم اور اسکے بیٹے سیلم کہم نے خودساختہ رزلٹ کو بذریعہ عدالت میڈیکل بورڈ میں چیلنج کردیا۔اس دوران تفتیشی فیاض اے ایس آئی نے متاثرین کو پریشان کرتے ہوئے 45ہزاررشوت وصول کی اور2کلودیسی گھی بھی وصول کیا۔میڈیکل بورڈمیں نتیجہ خودساختہ ہونے کی بناء پرختم کردیا گیالیکن مذکوہ تفتیشی فیاض کی جانب سے پریشان کیئے جانے کاسلسلہ ابھی تک جاری ہے۔میڈیا کی مداخلت پر مغوی حاصل کو ملزمان کے بعد پولیس سے رہائی نصیب ہوئی لیکن تفتیشی فیاض کی جانب سے ابھی تک مظلوم خاندان کو دھمکیاں دی جارہی ہے کہ توپولیس کے اختیارات سے واقف نہیں ایسے مقدمہ میں ڈالوں گا کے ساری عمرجیل میں کٹے گی۔جب بوٹا اے ایس آئی اور فیاض اے ایس آئی سے رشوت وصول کیئے جانے کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے تسلیم کرتے ہوئے کہا یہ توروٹین ورک ہے ۔سیلم کہم نے ڈی ایس پی صدرسرکل کو درخواست دی کہ مذکورہ تفتیشی افسران نے خوف زدہ کرتے ہوئے جورشوت وصول کی ہے وہ واپس دلوائی جائے جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل راؤمحمد فاروق نے کرپٹ تفتیشی افسران کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی:زمین کے تنازعہ پر میاں بیوی کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار سے شدید زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker