تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو اور گردونواح میں تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج

phool-negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو اور گردونواح میں تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج۔جماعت اسلامی اور شباب ملی کا احتجاجی جلسہ ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی مرکز ی قیادت کی کال کے مطابق بھائی پھیرو میں تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے جماعت اسلامی کے رہنما سردار نور احمد ڈوگر اور شباب ملی کے ملک محمد عثمان نے کہا کہ حکومت کے عوام دشمن فیصلے کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔موجودہ حکومت نے مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ کر عوام کا کچومر نکال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو پورے ضلع میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ، تحصیل ہیڈ کوارٹر اور یونین کونسلوں میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے ضلع بھر کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ان مظاہروں میں عوام کی شرکت کو یقینی بنائیں ۔در این اثنا گردونواح کی کئی مساجد میں جمعتہ المبارک کے خطبات میں قراردادیں پیش کرکے حکومت کو قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ دیگر کئی جماعتوں نے بھی احتجاجی پروگراموں میں حکومتی اقدامات کی شدید مزمت کی اور بڑھائی گئی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کیا۔تحریک انصاف کے رہنما رانا نعیم انورنے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہو گئی ہے مگر ہمارے حکمرانوں نے تیل اور بجلی کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ کر کے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button