تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر: ڈینگی وائرس کے بچاؤ کے لیے بچہ بچہ مجاہدانہ کردار اد کرے، وقار احمد

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وقار احمد اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کا دی ویثرن سکول فقیروالی میں انسداد ڈینگی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈینگی وائرس کے بچاؤ کے لیے بچہ بچہ اس جہاد میں مجاہدانہ کردار اد کرے گا اور ہم جان لیوا موزی مرض کو شکست دے سکتے ہیں ۔ عوامی آگاہی کی مہم کا مقصد لوگوں میں ڈینگی کے خوف و ہراس کو ختم کرنا ہے ۔ سمینار میں بچوں نے خاکے پیش کئے ننھی بچی دانیہ احمد نے علامات اور حفاظتی تدابیر پر روشنی ڈالی ۔مہمان خصوصی نے بچوں کی کارکردگی اور پرنسپل عظمیٰ زاہد کی کوشوں کو سراہا ۔آخر میں ننھے بچوں نے اے سی کی قیادت میں واک میں حصہ لیا ۔پرنسپل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈینگی کو مارنا ہے ڈرنا نہیں ہم حکومت کے ساتھ ہیں سصحت مند نونہال بچوں کے مقابلے کے لیے محکمہ صحت نے فقیروالی میں پانچ فلاحی مرکز بہبود آبادی منتخب کئے جس میں تین سال تک کے بچوں نے حصہ لیا جس میں محمد ابراہیم زاہد دو سالہ بچے نے پہلا انعام حاصل کیا والدین نے اس ہونہار بچے کو تحصیل وضلعی لیول تک مقابلہ میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا

یہ بھی پڑھیں  پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کو یونیسکو ابنِ سینا ایوارڈ سے نواز دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker