تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:طوفانی با رش مختلف واقعات میں تین بچوں سمیت4افراد جاں بحق 25 زخمی

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) طوفانی با رش مختلف واقعات میں تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق 25 زخمی، مسجد کی چھت گرنے سے اما م مسجد جا ں بحق دو نما زی زخمی ہوگئے سینکڑوں ایکڑ پر تیار فصلیں تباہتفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے علاقہ کرم شاہ میں بارش سے مسجد کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں امام مسجد نور احمد جاں بحق جبکہ دو نمازی زخمی ہوگئے چک 40فتح ٹبہ اضافی بستی پر رخسانہ (6سال) وسیم (چار سال) مکان گرنے سے جانبحق ہوگئے ۔بچوں کی والدہ گوگاں بی بی شدیدزخمی ہوگئی ۔ چک 11گجیانی میں کاشتکار محمد شریف کے مکان کی چھت گرنے سے اس کا 12سالہ بیٹا محمد اکرام جانبحق ہوگیا جبکہ اس کی دو بیٹیاں یاسمین ، شبانہ اور اہلیہ اﷲ رکھی شدید زخمی ہوگئیں بارش کے سبب ہونے والے دیگر مختلف حادثات میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ضلع بھر میں تین روز سے جاری بارش کے سلسلے سے معمولات زند گی شدید متا ثر ہیں متعدد مقامات پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے جس آمدو رفت کا سلسلہ بری طرح متا ثر ہے درجنوں مکانات ، عمارتیں منہدم ہوگئیں ہیں ضلع بھر میں وسیع پیمانے پر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ طوفانی بارشوں سے کاشتکاروں نے نہروں کے موگے بند کر لیے چار نہریں اوور فلو کے باعث ٹوٹ گئیں سینکڑوں ایکٹر پر کپاس کی باکل تیار فصل تباہ ہو گئی ۔محکمہ انہار کے مطابق گزشتہ رات ہونے والی طوفانی بارش سے نہر تھری آر ، جوڑکاں والا بنگلہ کے قریب سے ، نہر سکس آر یتیم والا کے قریب سے نہر ون آرچک نمبر428 کے نزدیک سے ، نہر سیون آر اور نہر ہاکڑہ برانچ کو بروقت کاروائی سے مختلف جگہوں سے ٹوٹے ہوئے بچایا گیا ہے کو پانی کی زیادتی کے باعث شگاف پڑ گئے جس سے سینکڑوں ایکڑ پر کپاس کی بالکل تیار فصل تباہ ہوگئی ۔سب انجینئر عبد الرزاق کے مطابق چونکہ بارش کے پانی کے باعث کپاس کی فصل کو پانی کی ضرورت نہیں بلکہ کپاس بارش سے نقصان کا شکار ہو رہی ہے جس سے کاشتکاروں نے موگوں کو بند دیا ہے جس کے باعث پانی نہروں کے کناروں سے اوور فلو ہو کر شگاف پڑے ہیں ۔جس سے وسیع علاقہ زیر آب آجانے سے کپاس کا کروڑوں کا نقصان ہو چکا ہے ۔کاشتکاروں نے حکومت سے ان کو آبیانہ کی معافی ارو بینک کے قرضوں کی واپسی کو ایک سال کے لیے موخر کرنے کی اپیل بھی کی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button