تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:گذشتہ 3روزہ کشیدگی کے بعد زندگی کی رونقیں لوٹ آئیں

bahwalnagarبہاولنگر (نامہ نگار) بہاولنگر گذشتہ تین روز سے جاری رہنے والی کشیدگی کے بعد ضلع بھر میں زندگی کی رونقیں لوٹ آئی ہیں بازار مکمل طور پر کھل گئے ہیں اور لوگ روز مرہ معاملات میں مصروف ہو گئے ہیں تاہم چشتیاں میں ابھی تھ فوج اور پولیس تعینات ہے سیکیورٹی فورسز کے مسلح دستی شہر میں گشت کر رہے ہیں اور مذہبی مقامات کے گرد سیکیورٹی کا انتہائی سخت حصار قائم ہے مارکیٹیں اور بازار کھل گئے ہیں خرید وفرخت کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے تاہم غیر یقینی صورت حال جاری ہے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 300افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیاہے اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ڈی پی او بہاولنگر اطہر اسماعیل کے مطابق املاک کو نقصان اور امن و امان کو خراب کرنے والے افراد کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button