تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں سستے بازار قائم کردیےگئے

bahwalnagarبہاولنگر (رانا فیصل رحمن سے) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں سستے بازار قائم کر دیے گئے ہیں اور یہ سستے بازار بہاولنگر میں عید گاہ روڈ پر جمعہ، ہفتہ اور اتوارکھلے رہیں گے جبکہ تحصیل منچن آباد میں اولڈ ٹی ایم اے ، سرکلر روڈ پرقائم کیا گیا بازار جمعرات، جمعہ اور ہفتہ، تحصیل چشتیاں میں جامعہ مسجد مرکزی کے نزدیک قائم سستا بازار ہفتہ، اتوار، سوموار جبکہ تحصیل ہارون آباد میں بلدیہ روڈ پر جمعرات ، جمعہ ہفتہ اور تحصیل فورٹ میں ریلوے پھاٹک کے نزدیک قائم بازار جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو صارفین کے لیے سستی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کھلے رکھے جائیں گے۔ اے ڈی سی بہاولنگر کے مطابق تمام سستے بازار 26 نومبر سے آپریشنل کر دیے گئے ہیں اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ان کی نگرانی کریں گے اور روزانہ کی بنیاد پر اے ڈی سی کو رپورٹس بھجوائیں گے۔ مزید برآں اسسٹنٹ کمشنرز کو ان سستے بازاروں میں صفائی ، اشیاء خوردونوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی اور ریٹ کارڈز کو چسپاں کرنے کے بھی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button