تازہ ترینعلاقائی

بہاول نگر:مولانا شمس الرحمان معاویہ کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

bahwalnagarبہاولنگر(نامہ نگار)بہاول نگرا ہلسنت والجماعت پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمن معاویہ کے قتل کے خلاف کامرس کالج چوک میں اہلسنت والجماعت کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اس موقع پر کارکنوں نے زبردست نعرے بازی کی احتجاجی کارکنوں سے خطا ب کرتے ہوئے اہلسنت و الجماعت کے مقامی راہنماؤں نے کہاکہ صوبائی صدر مولانا شمس الرحمن معاویہ کا قتل ہمارے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے تاہم ہم اس موقع پر صبرکا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے اور تحقیقات مکمل ہونے تک اور بغیر کسی ثبوت کے کسی کو اس سانحہ کا ذمہ دار نہیں ٹھہرائیں گے واقعہ انتظا میہ پولیس کی نااہلی غفلت کا نتیجہ ہے کہ آئے روز ملک بھر میں بے گناہ انسانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے مولانا شمس الرحمن معاویہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ورنہ ہم احتجاج کا دائرہ بڑھا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button