تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:چشتیاں الیکٹرانک میڈیا گروپ چشتیاں کے انتخابات 2014ء میں ابوبکر چودھری صدر اور رانا محمد انوار جنرل سیکرٹری منتخب

بہاولنگر (رانا فیصل رحمن) چشتیاں الیکٹرانک میڈیا گروپ چشتیاں کے انتخابات 2014ء میں ابوبکر چودھری صدر اور رانا محمد انوار جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ دیگر کامیاب عہدیداروں میں چوہدری عدیل چیمہ سرپرست اعلیٰ ،شیخ محمد علی نائب صدر، ملک محمد اختر چیئرمین مجلس عاملہ، مرزا لیاقت بیگ چیئرمین احتساب کونسل جبکہ رانا اشفاق احمد جوائنٹ سیکرٹری ، محمد عامر جٹ فنانس سیکرٹری ، چوہدری اشفاق نازش انفارمیشن سیکرٹری کامیاب ہوئے ہیں ، رانا افتخار احمد ، عرفان دھاولہ ممبران مجلس عاملہ اور محمد احمد ، محمد سلیم چوہان ، ہارون سعید کو ممبران احتساب کونسل چنا گیاہے۔اس موقع پر چشتیاں الیکٹرانک میڈیا گروپ کے نو منتخب عہدیداروں شیخ محمد علی ،مرزا لیاقت بیگ ، ملک محمد اختر ، ابو بکر چودھری اور رانا محمد انوار نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ممبران کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اس امر کا اظہار انہوں نے الیکٹرانک میڈیا گروپ کے انتخابی اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ زرد صحافت کے مرتکب ممبران اور بلاوجہ شرفاء کی پگڑیاں اچھالنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔اس لئے تمام ممبران علاقے کی پسماندگی کے خاتمہ اور عوامی مسائل اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی محکمہ کے افسران کی جانب سے معزز ممبر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تو اتحاد و اتفاق کے ساتھ سخت ردِّ عمل اختیارکیا جائے گا۔ تاہم اپنے قلم اور کیمرا کے مثبت استعمال کے ساتھ مظلوم کا بھر پور ساتھ دینے کے علاوہ اداروں میں پائی جانے والی کرپشن کے خاتمہ کیلئے اقتدار کے ایوانوں تک دستک دی جائے گی ۔انہوں نے ممبران پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے چشتیاں کے شہریوں کو پینے کے صاف شفاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی ہر یونین کونسل میں تنصیب، پختہ سڑکات کی تعمیر و مرمت اور شہرمیں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کی خاطر حلقہ کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کرکے دیگر مسائل سے آگاہ کریں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!