تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر: چار ماہ سے پانی کی بندش کے خلاف سینکڑوں کاشتکاروں کی احتجاجی ریلی

بہاولنگر﴿ڈسٹرکٹ رپورٹر﴾ چار ماہ سے پانی کی بندش کے خلاف سینکڑوں کاشتکاروں کی احتجاجی ریلی محکمہ انہار کے دفا ترکے باہر روڈ بلاک کر کے دھرنا ۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر نہر مراد کی ٹیل کے ر ہا ئشی سینکڑوں کاشتکاروں نے چار ماہ سے پانی کی بندش کے خلاف ڈی سی او آفس سے محکمہ انہار کے دفا ترتک احتجاجی ریلی نکالی مظاہرین نے ہاتھوں میں مذمتی بینرز پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر صدر ایف او اور محکمہ نہر عملہ کی جانب سے لاکھوں روپے رشوت لے کر پانی چوری کروانے کے متعلق نعرے درج تھے مظاہرین نے محکمہ انہار کے ذمہ دار افسران اور صدر ایف او شہزاد وٹوکے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی اس موقع پر مظا ہرین راہنمائوں نے میڈیا کو بتایا کہ نہر مراد کی ٹیل پر چار ماہ سے پانی نہیں پہنچا 30 ہزار سے زائد انسان اور ہزاروں جانور پانی کی بوند بوند کیلئے پیا سے تر س رہے ہیں ہزاروں ایکٹر زمین پانی نہ ملنے کی وجہ بنجر ویران ہوگئی بے روز گاری فاقہ کشی کے باعث لوگ نقل مکانی یا خود کشیاں کررہے ہیں مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر فوری ایکشن لیں اگر ہمارے معاملے کو حل نہ کیا گیا تو ہم اپنے بیوی بچوں سمیت وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے اجتماعی خود کشی پر مجبور ہو ں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  افسانہ نگار،کالم نگارمحمد علی رانا سے انکی والدہ کے انتقال پراظہارتعزیت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker