تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:حکومت پنجاب کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سےکاشتکاروں کی فصلیں تباہ ہونےلگی

بہاولپور(بیو رو چیف)حکومت پنجاب کی ناقص پالیسیوں اور مقامی انتظامیہ کی من مانیوں کی وجہ سے کاشتکاروں کی فصلیں تباہ ہونے لگیں۔ زراعت ملازمین کو گرین چینلز اور افسران کی کوٹھیوں پرڈیوٹیاں کاپابند کرکے ملازمین کومسائل سے دوچار کردیاگاچیف جسٹس نوٹس لے کر کاشتکاروں کااستحصال بندکرائیں امیدوار صوبائی اسمبلی محمدسعید چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ کاشتکاروں کی کپاس کی فصلوں پر کیڑوں کاشدید حملہ ہوچکاہے۔ لیکن محکمہ زراعت کے حکام اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے۔ رمضان المبارک کے دوران زراعت ملازمین کی رمضان بازاروں اور گرین چینلز پرلگائی گئیں ڈیوٹیاں تاحال ختم نہیں کی گئیں۔ اب فیلڈاسسٹنٹ بیلدار اور مالیوں کو کمشنر ، ڈی سی او ز اوردیگرانتظامی افسران، سرکٹ ہاؤس ، بہاول کلب اوردیگردفاتر میں ڈیوٹیاں لگادی گئیں ہیں۔ جہاں وہ انتظامی افسران کے ذاتی کاموں کی دیکھ بھال میں لگے ہوئے ہیں جبکہ ضلع بھر کے 7 لاکھ ایکڑ سے زائد کپاس کی کاشتہ فصل پر کیڑوں کے حملہ کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی ناقص پالیسیوں کے باعث زراعت کاشعبہ تباہ ہورہاہے۔ اوراب تمام سرکاری محکموں کو ان کے کام سے روک کر ڈینگی مکاؤ مہم پرلگادیاگیاہے جس سے عوام کے مسائل میں مزید اضافہ ہواہے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اورمن مانیوں کی وجہ سے عوام مایوس ہوچکے ہیں اگرحکمرانوں نے اپنی اصلاح نہ کی توآئندہ انہیں بھی مایوسیوں کاسامناکرناپڑسکتاہے۔

یہ بھی پڑھیں  آرمی چیف کی کیمبرین پٹرول جنگی مشقوں میں طلائی تمغہ لینے والی پاکستان آرمی کی ٹیم سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker