تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:آل پنجاب مانیٹرنگ ایسوسی ایشن و پنجاب ایم ای ایز ایسوسی ایشن(ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ )کے ملازمین کا مظاہرہ

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)س آل پنجاب مانیٹرنگ ایسوسی ایشن و پنجاب ایم ای ایز ایسوسی ایشن(ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ )کے ملازمین کا ملازمت کی مستقلی ، تنخواہوں میں اضا فے کیلئے ڈی سی او آفس کے احا طے میں احتجاجی مظا ہرہ ۔ بہاولنگر ضلع بھر سے پنجاب مانیٹرنگ ایسوسی ایشن و پنجاب ایم ای ایز ایسوسی  ایشن (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ) کے ملازمین نے اپنے مطا لبا ت کی منظوری کیلئے کام چھوڑکر مکمل ہڑتال کی اور ضلع بھر سے درجنوں ملازمین نے ڈی سی او آفس کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرین پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطا لبا ت درج تھے مظا ہر ین کی قیادت کررہے صدر پی ایم اے ر انا ر یاست ، ڈویثرنل صدر سجاد حسین کیفی اور ڈسڑکٹ صدر محمد موسی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ضلع بھرکے مانیٹرینگ فیلڈ سٹاف ،ڈی ایم او آفس سٹاف کو ریگولر کیا جائے ،تنخواہوں سکیل کے مطابق کی جائیں ،ہیلتھ الاؤنس برائے ہیلتھ مانیٹرنگ دیا جائے سالانہ انکریمنٹ و سالانہ مہنگائی الاؤنس دیا جائے ۔ مظاہرین نے پندرہ دن میں مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں مستقل ہڑتال احتجاج کرنے کا اعلان کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی آئی کے جلسے میں ایک بارپھر ڈنڈے چل گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker