تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:منچن آباد روڈ قبر سٹاپ کے قریب ٹریفک حادثہ نتیجہ میں دو افراد جاں بحق

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولنگر: منچن آباد روڈ قبر سٹاپ کے قریب ٹریفک حادثہ نتیجہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق منچن آباد روڈ قبر سٹاپ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دو افراد منصور اور فیض جاں بحق ہو گئے اور خاتون سمیت تین افراد افتخار،منظور اور منظوراں شدید زخمی ہو گئے۔ ا طلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کردیا جس میں سے دو زخمیوں کی حالت تشوشناک تھی جن کو لاہور ریفر کر دیا گیا حادثے کا شکار ہونے والوں اورجاں بحق ہونے والوں کا تعلق ، منچن آباد اور مرلے چوک سے ہے مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاوروائی شروع کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد میں احتجاج کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں،کائرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker