تازہ ترینعلاقائی

بحالی صوبہ بہاولپور کی حمایت میں ڈسٹرکٹ بار کی احتجاجی ریلی

bahwalnagarبہاولنگر(بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن نے بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے کو مسترد کرتے ہوئے بحالی صوبہ بہاولپور کے حق میں قرارداد پیش کرتے ہوئے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔بار روم سے ڈی سی او آفس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔شرکاء نے بی جے پی نامنظور ہماراصوبہ بہاولپورکے نعرے لگائے ریلی میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کے افراد کی کثیرتعداد نے بھی شرکت کی ۔ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار میاں مسعود الرشیدجوئیہ نے کہا کہ صوبہ بہاولپور کی بحالی ہماراآئین قانونی اور تاریخی حق ہے جس کے حصول کیلئے ہم ہرطرح کی قربانی کیلئے تیار ہیں عوام اپنے حقوق کیلئے اْٹھ کھڑے ہوئے وکلاء برادری قدم بقدم انکے ساتھ ہیں ۔مخدوم احمد محمودنے گورنری کے لالچ میں بہاولپور صوبہ تحریک کو بیچ دیا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کشمیریوں پر شک کی شر انگیز میڈیا مہم!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker