تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:پولیس کی پھرتیاں 2تتلیاں اور4بھنورے پکڑکرچھوڑدیئے

bahwalnagarبہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس کی پھرتیاں 2تتلیاں اور4بھنورے پکڑکرچھوڑدیئے۔فحاشی کے اڈے سے پکڑے جانے والوں میں 3سکول ٹیچرزبھی شامل ۔عوامی سماجی سیاسی اور صحافتی حلقوں کاڈی پی او عبدالحمیدکھوسہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے مخبر کی اطلاع پر22فٹ روڑ مدینہ ٹاؤن میں پروین عرف پنیو نائکہ کے اڈے پر چھاپہ مارا تو 2خواتین اور4مردقابل اعتراض حالت میں موجود تھے ۔جنہیں پولیس نے قابوکرلیاان میں سے ایک شخص چکمہ دے کر فرار ہوگیا لیکن اسکا موبائل پولیس کے ہاتھوں چڑھ گیا پولیس نے پکڑے جانے والے 3سکول ٹیچرزکو فروخت کرتے ہوئے گھر بھیج دیاجبکہ 2خواتین اور بھاگنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کیئے جانے کی صورتحال سامنے آرہی ہے پولیس کے ہاتھوں فروخت ہونے والے 3سکول ٹیچروں کی اطلاع صحافیوں کو ہونے پر تفتیشی راؤ فرحت اور مذکورہ ملزمان میں پریشانی کی لہرشروع ہوگئی اور انہوں نے خبریں شائع ہونے سے روکنے کیلئے پرتولنا شروع کردیئے۔عوامی سماجی سیاسی اور صحافتی حلقوں نے مذکورہ تفتیشی راؤ فرحت اور اسکے ٹاؤٹ ببلوکے اس اقدام پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ڈی پی او عبدالحمیدکھوسہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔یادرہے کہ بدنام زمانہ ٹاؤٹ ببلوجس پرتھانوں میں داخل ہونے پرڈی پی او عبدالحمیدکھوسہ نے سختی کے ساتھ پابندی لگا رکھی ہے لیکن انکے احکامات کو ہواکرتے ہوئے ببلوآج بھی نہ صرف تھانوں میں منڈلاتا نظرآتا ہے بلکہ ملزمان اور پولیس افسران میں مک مکاکروانے میں بھی پیش پیش ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:منچن آباد روڈ قبر سٹاپ کے قریب ٹریفک حادثہ نتیجہ میں دو افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker