تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:تیز رفتار ٹریکٹر نے 3 سالہ کمسن بچی کو کچل دیا

بہاولنگر(رانا فیصل رحمن)بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں سے دس کلومیٹر کے فاصلے پرواقع چک 96فتح کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر نے 3 سالہ کمسن بچی کو کچل دیا۔ جس کے نتیجہ میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چشتیاں میں دم توڑ گئی۔ بیان کیا جاتا ہے کہ 3سالہ متوفیہ بتول محنت کش غلام مرتضےٰ کی بیٹی تھی۔ اس کا باپ محنت مزدوری کے لیے گیا ہوا تھااور متوفیہ سڑک کنارے کھیل رہی تھی کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹریکٹر نے اسے بری طرح کچل دیا۔ جسے تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملی۔ ایک اور واقعہ میں چشتیاں کے علاقہ ہارون آباد روڈ پر تیسرے میل کے قریب بس اور کار میں تصادم کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ بیان کیا جاتا ہے کہ نورمحلہ چشتیاں کا رہائشی شیخ محمد صدیق اپنے دوستوں محمد یٰسین وغیرہ کے ہمراہ کار پر سوار ہوکر گاؤں سے آرہے تھے کہ تیسرے میل کے قریب ملتان سے آنے والی بس سے تصادم ہوگیااور کار بس کے نیچے دھنس گئی۔ زخمیوں کو کار کی باڈی کاٹ کر باہر نکال کر سول ہسپتال لایا گیا اور شدید زخمی شیخ محمد صدیق کو تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ: بجلی نادہندگان کے خلاف کیسکوکی خصوصی مہم تیزی سے جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker