تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:منی آرڈر کی رقم لانے والی ویگن کے ساتھ ڈکیتی کے واقعہ کی میرٹ پر تفتیش کی جائے

bahwalnagarبہاولنگر(نامہ نگار) منی آرڈر کی رقم لانے والی ویگن کے ساتھ ڈکیتی کے واقعہ کی میرٹ پر تفتیش کی جائے سوسائٹی شہر خموشاں محمود اختر ٗراؤ سعید ٗارادہ ڈویلپمنٹ کے رہنما اسداللہ شاہ ٗمرزا لیاقت ٗقائداعظم ویلفیئر سوسائٹی کے منیر احمد کھوکھر اور عوامی سماجی سیاسی شخصیات شیخ محمد یٰسین ٗسابق کونسلر مرزا کامران بیگ نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ منی آرڈر کی رقم لانے والی ویگن کے ساتھ ڈکیتی کے واقعہ کی میرٹ پر تفتیش کی جائے اور اصل ملزمان کو ٹریس کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔اس واقعہ میں پوسٹ آفس کینٹ کے پوسٹ ماسٹر اور ویگن ڈرائیور اور دیگر عملہ کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے جبکہ پوسٹ ماسٹر کینٹ آفس مرزا پرویز کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہ ہے جبکہ کچھ شر پسند اور بری شہر ت کے لوگ اپنی ذاتی مخالفت کی وجہ سے ان کو پھنسانے کی سازشیں کررہے ہیں جبکہ حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس سلسلہ میں سٹی پولیس نے بھی اپنی تفتیش میں مرزا پرویز کو بے گناہ قرار دے کر ہمارے موقف کی تائید کی ہے انہوں نے کہا کہ مرزا پرویز انتہائی ایماندار اور فرض شناس آفیسر ہیں اور ایسی کسی بھی گھناؤنی حرکت میں ملوث نہیں ہوسکتے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button