تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر: تھانہ صدربہاولنگرنے اندھے قتل کا مقدمہ ٹریس کرلیا

بہاولنگر (نامہ نگار)تھانہ صدربہاولنگرنے اندھے قتل کا مقدمہ ٹریس کرلیا ملزمان گرفتارڈی پی اومنتظرمہدی تفصیلات کے مطابق تھانہ صدربہاولنگرکے علاقہ اڈہ کھراج پورہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونماہوا مورخہ01.08.14کو افتخاراحمد کے کم سن بیٹے محمد خان کو نامعلوم ملزمان نے قتل کردیا ،اوراس سے موٹرسائیکل چھین کر فرارہوگئے افتخار احمد سکنہ بستی موضع کامل پورہ کی رپورٹ پر تھانہ صدربہاولنگرمیں مقدمہ نمبر391/14مورخہ01.08.14بجرم302/396 ت پ درج ہوا جس پر ڈی پی اومنتظرمہدی نے ایس ڈی پی اور صدرسرکل خاورزمان ،ایس ایچ اوتھانہ صدربہاولنگرجاوید اخترگجراورسب انسپکٹر توفیق حسن خان ودیگر ملازمین پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اورانہیں اس اندھے قتل کے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے اورملزمان کو گرفتارکرنے کے سخت احکامات جاری کئے جس پر صدرسرکل پولیس نے شب وروز محنت کرکے درج بالا مقدمہ کو ٹریس کیا اوردرج ذیل ملزمان کو گرفتارکیااورملزمان کے قبضہ سے دوعددموٹرسائیکلز(چائنہ) اورچارعدد پسٹل تیس بوربرآمدکرکے ملزمان کو پابندسلاسل کیا گرفتارہونے والے ملزمان میں 1۔عبدالوحید 2۔محمد اتفاق3۔محمد انعام 4۔محمد عباس کو گرفتارکرکے جیل بھجوادیاگیاہے مقدمہ ہذا کے تفتیشی سب انسپکٹر توفیق حسن خان کے مطابق ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے 

یہ بھی پڑھیں  چین سے 9 انجن کراچی کی بندر گاہ پر پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker