تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:70 سالہ شخص کی9 سالہ یتیم بچی سے زیادتی کی کوشش

بہاولپور( بیو رو چیف)70 سالہ شخص کی9 سالہ یتیم بچی کی زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش لوگوں نے موقع پر دھرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دوبجے دن نوسالہ یتیم بچی پروین اپنے گھر سے کپاس میں پیشاب کیلئے گئی تواس دوران وہاں کارہائشی70 سالہ غلام محمد نے بچی کودبوچ کرزبردستی زیادتی کرنے لگا بچی کی آہ وپکار سن کروہاں سے گزرنے والامحمدہاشم پہنچ گیا جس نے شور کردیا اورعلاقوں والوں نے مل کر70 سالہ غلا م محمدکو چوکی ہتھجی پولیس کے حوالہ کردیا پولیس نے وہاں کے بااثر زمینداروں کی مداخلت پرملزم کورات کے اندھیرے میں چھوڑ دیا جس پرمتاثرہ بچی کے لواحقین اورمحلے دار احتجاج کرتے ہوئے بہاولپورپریس کلب پہنچ گئے۔مظاہرین میں محمدامین، محمداکبر، محمدموسی، محمدہاشم، عبدالستار، محمدشریف، پھل محمد، محمدارشد، پٹھانی مائی، شمیم مائی، زوینہ مائی، چنن مائی نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ ملزم بااثر زمیندار ہے اورپولیس کاروائی کرنے سے گریزاں ہے انہوں نے اعلی حکام سے انصاف کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ملزم کوجلد گرفتار کرکے قرارواقعی سزادی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:احتجاج کا خوف یا سیاسی دباؤ؟۔۔ایس ایچ او تھانہ مدرسہ محکمہ نہر کے ایس ڈی او پر حملہ کر نے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کر نے سے گریزاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker