تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:پاکستان کسان اتحاد کے زیر اہتمام ایک جلسہ منعقد ہوا

بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولنگرپاکستان کسان اتحاد کے زیر اہتمام کالونی ہائی سکول کے گراؤنڈ میں بجلی کے ذائد بلوں اور کھاد بیج سپرے اور دیگر اشیاء میں اضا فے کے خلاف جلسہ منعقد ہو ا جلسہ گاہ میں سینکڑوں کاشتکاروں نے شرکت کی اس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر چوہدری انور ،سابق تحصیل ناظم سید ندیم زمان شاہ ،ضلعی چیئرمین بہاولنگرصوفی عبدالحمیداور دیگر مقررین نے کہا کہ زرعی مقاصد کے حصول کے لئے ٹیوب ویلوں کے واپڈا کے ظالمانہ بجلی کے بل ہر گز ادا نہیں کریں گے کسانوں کے ساتھ تمام شعبہ ہائے زندگی میں ظلم کیا جارہا ہے کسان ہمیشہ ظلم کی چکی میں پسہ چلا آرہا ہے ہم کسانوں کی فلاح چاہتے ہیں آج کسان زیور ،جانور،اور زمینیں مجبورا فروخت کر کے بجلی کے بل ادا کر رہے کاشتکار وں کو مجبور کیا جارہا ہے کہ یہ اپنے بچے بیچنے پر بھی مجبور ہوں سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخوازرعی مقاصد میں استعمال ہونے والے ٹیوب ویلوں کے غیر منصفانہ بجلی کے بل ادا نہیں کر رہے تمام بوجھ پنجاب پر ڈالا جارہا ہے مقررین نے کہا کہ میڈیا کوریج نہ ہونے کے باوجود بھی یہ تنظیم ملتان سے شروع ہوئی اور صرف پانچ ماہ میں گیارہ اضلاع میں پھیل گئی اور یہ اضلاع اربوں روپے کے بل ادا نہیں کر رہے 1947کے بعد پاکستان اتحاد پہلی تنظیم ہے جو کسانوں کی نمائندہ جماعت ہے ضلع بہاولنگر کے کاشتکار متحد ہوگئے ہیں حکومت ہمارے جائز مطالبات پورے کرے گی توہم بل ادا کریں گے

یہ بھی پڑھیں  صوبائی حکومتوں نے موبائل بندش کی سفارش کی ہے، رحمان ملک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker