تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر نہر 3.Rکی سرکاری جگہ پر ہیڈ گلاب علی کے مقام پر قبضہ مافیا کی جانب سے دوکانیں اور مکان تعمیر راستہ بند ہوجانے کے باعث اہل علاقہ کا احتجاج

بہاولنگر (رانا فیصل رحمن )بہاولنگر نہر 3.Rکی سرکاری جگہ پر ہیڈ گلاب علی کے مقام پر قبضہ مافیا کی جانب سے دوکانیں اور مکان تعمیر راستہ بند ہوجانے کے باعث اہل علاقہ کا احتجاج تفصیلات کے مطابق بہاولنگر ہاکٹرہ نہر سے نکلنے والی نہر 3.Rکی سرکاری جگہ پر ہیڈ گلاب علی کے مقام پر قبضہ مافیا کی جانب سے دوکانیں اور مکان تعمیر راستہ بند ہوجانے کے باعث اہل علاقہ نے شدید احتجا ج کیا اس موقع پر متاثرین نے بتایا کہ علاقہ کے بااثر قبضہ مافیا امانت علی، رحمت علی وغیرہ نے نہر 3.Rکی سرکاری جگہ موضع باجگ میں ہیڈ گلاب علی کے مقام پر دوکانیں اور مکان تعمیر کر لیا ہے جس سے ہمارے گھروں کا جانے والا راستہ بند ہو گیا ہے جس سے ہمیں بہت دشواری ہو رہی ہے ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جنہیں ہمیں سکولوں میں لانے کے لئے بھی بہت دشواری پیش ہوتی ہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب ، محکمہ انہار کے اعلی آفسران اور ڈی سی او بہاولنگر سید حیدر اقبال سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سرکاری راستہ پر تعمیر دوکانیں اور اور مکان کر گرایا جائے اور ہمارے راستے کو بہال کیا جائے ورنہ ہم وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے خود سوزی کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  پی ایس ایل: گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر زلمے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker