تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:3ماہ قبل قتل ہونے والےڈاکٹرکےقاتلوں کوگرفتارنہ کرنےپراحتجاجی ریلی

بہاولنگر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر کی جانب سے تین ماہ قبل قتل ہونے والے ڈاکٹر محمد جمیل سندھو کے نامزد قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے اور پولیس کے جانبدارانہ رویے کے خلاف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بہاولنگر سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈاکٹر محمد حفیظ نے کی ریلی میں ضلع بھر کے ڈاکٹرز نے شرکت کی ریلی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بہاولنگر سے شروع ہوکر ڈی،سی،او آفس گئی شرکا ریلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈاکٹر محمد جمیل سندھو کے قاتلوں کی گرفتار ی کے مطالبات درج تھے اس موقع پر ڈاکٹرزکا مطالبہ تھا کہ قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو جنوبی پنجاب کے ڈاکٹرز احتجاج پر مجبور ہوں گے اور ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے وزیر اعلٰی پنجاب، آئی جی پنجاب،ڈی پی او بہاولنگر اور ڈی سی او سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر محمد جمیل سندھوکے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے کاروائی عمل میں لائی جائے

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ۔ نیشنل پارٹی نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker