تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر ریلی کا انعقاد، مقررین کا شہداء صحافت کو زبر دست خراج عقیدت

بہاولنگر(نامہ نگار)بہاولنگر پریس کلب ، الیکٹرانک میڈیا جرنلسٹ کے زیر اہتمام ریلی کا انعقادمیڈیا ریلی میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ صدر بہاولنگر پریس کلب سینیئر عامل صحافی گلزار احمد چوہدری کی قیاد ت میں ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا کر نعرے بازی کر تے ہوئے پریس کلب سے رفیق شاہ چوک تک مارچ کیا اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے سینیئر صحافی رہنماؤں راؤ دلشاد احمد نوید، دشاہد نذر ، محمد احمد چوہدری ، سہیل خان ، سجاد حیدر وٹو، میاں عبد المنان وٹو ،رانافیصل رحمن ، سید انیس الرحمٰن گیلانی و دیگر نے شہداء صحافت کو زبر دست خراج عقید ت پیش کیا۔ مقررین نے مزید کہا کہ آزادی صحافت کیلئے پوری صحافی برادری متحد ہے اور کسی قر بانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم نواز شریف کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker