تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:اینٹی کرپشن پولیس کا سول جج کی قیادت میں کامیاب چھاپہ

بہاولنگر﴿  بیو رو چیف﴾اینٹی کرپشن پولیس کا سول جج کی قیادت میں کامیاب چھاپہ ۔اے ڈی سی کے نام پر سرکاری ملازم سے انکوائر ی حق میں کروانے کے لیے ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے ہیڈ کلرک رنگے ہاتھوں گرفتار ۔جامع تلاشی پر ہیڈکلرک سے مزید 5لاکھ 37ہزار روپے برآمد ۔۔تفصیل کے مطابق اینٹی کرپشن نے سول جج /جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز ندیم کی نگرانی سرکل آفسر انٹی کرپشن کیوان کریم عباسی کے زیرقیادت چھاپہ مار ٹیم نے درجہ چہارم کے ملازم کلو خان کی درخواست اور شکایت پرچھاپہ مار کر اے ڈی سی عمرفارو علوی کے ہیڈ کلرک عبدالرئوف شاہین کو ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے دفتر سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔اینٹی کرپشن رپورٹ کے مطابق مدعی مقدمہ کلو خان نے جوکہ ڈی سی او آفس میں درجہ چہارم کا ملازم ہے نے تحریری طور پر شکایت کی تھی کہ ہیڈ کلرک عبدلرئوف شاہین اس سے محکمانہ انکوائری جوکہ اے ڈی سی عمر فاروق علوی کررہے ہیں حق میں کروانے کے لیے دو لاکھ روپے رشوت مانگی تھی میں نے ایک لاکھ روپے پہلے دے دیا تھا اور ایک لاکھ روپے آج دینے کا وعدہ کیا جس پر سرکل آفسر کیوان کریم عباسی جو ڈیشل مجسٹریٹ امیتاز ندیم سے رابطہ کیا جس پر ان کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ملزم عبدالرئوف کو رشوت کی رقم سمیت گرفتار کرلیا ۔

یہ بھی پڑھیں  حکمرانوں کو ٹھوکر مار کر نکال دیا جائے، ڈاکٹر قادری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker