تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:گورنمنٹ کالج آف کامرس کے طالبعلم اظہر سعید نے ڈی کام کے امتحان میں پنجاب بھر سے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گورنمنٹ کالج آف کامرس کے طالب اظہر سعید نے D. COMکے امتحان میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی غریب طالب علم مزید تعلیم جاری رکھنے کے لئے حکومتی امداد کا منتظر۔
بہاولنگرکے علاقہ ماڑی میاں صاحب کے رہائشی غریب محنت کش محمد سعید کے بیٹے محمد اظہر سعید نے بہاولنگرگورنمنٹ کالج آف کامرس کے D. COMکے سلانہ امتحان میں 1007نمبر حاصل کر کے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے ہونہار غریب طالبعلم کی حوصلہ افزائی کے لئے کالج انتظامیہ یا حکومت کی جانب سے کوئی اعلان نہ کیا گیا ہے غریب طالب علم مزید تعلیم جاری رکھنے کے لئے حکومتی امداد کا منتظر ہے طالب علم محمد اظہر سعید کا کہنا ہے کہ مجھے تعلیم حاصل کر نے کا بہت شوق ہے میں نے محنت مزدوری کر کے اپنی تعلیم کو جاری رکھا ہے میرے غریب والدین میری تعلیم کے اخراجات پورے نہیں کر سکتے اور اب مزید تعلیم کے اخراجات کی وجہ سے میرا مزید تعلیم جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے پنجاب کے تعلیم دوست وزیر اعلی میاں شہباز شریف میر ی مدد کریں تاکہ میں مزید تعلیم حاصل کر سکوں جبکہ کالج انتظامیہ کا کہنا ہے اظہر سعید ہونہار طالب علم ہے مگر اس کے پاس تعلیم حاصل کر نے کے لئے وسائل نہ ہیں پروفیسر خان محمد بھٹی کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت اس طالب علم کی فیس جمع کروائیں اور اس کے داخلے بھی جمع کروائے جہاں تک ممکن ہو سکے خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف غریب طالب علم اظہر سعید کی مدد کریں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!