
بہاول نگر(نامہ نگار)بہاول نگرکے تھانہ بی ڈیثرن کے علاقہ بستی حسین آباد میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث جرائم پیشہ خطرناک ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی تلاشی کے عمل کے دوران 3مشکوک افراد کو تین رائفلیں ، پسٹل اور متعدد گولیوں سمیت حراست میں لے لیا گیاگرفتار ہونے والے مشکوک افراد نے اپنے نام غلام رسول ، کمال احمد ، ریاض احمد بتایاگرفتار افراد کو تفتیش کے لئے تھانہ بی ڈیثرن منتقل کر دیاہے